مہر خبرررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کی بری فوج کے سربراہ جنرل ہوانگ اویدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ان کے استعفے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم انہیں سئول میں جائیداد کے ایک سودے میں منافع کمانے کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔جنرل ہوانگ نے ایک ایسے وقت میں استعفٰی دیا ہے جبکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔جنرل ہوانگ کو اس سال جون میں فوج کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کی بری فوج کے سربراہ جنرل ہوانگ اویدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
News ID 1210722
آپ کا تبصرہ